ڈپٹی سپیکر

وزیراعلی کا انتخاب، ڈپٹی سپیکر کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22جولائی کو طلب

لاہور(لاہورنامہ) سپیکر کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ،ایک ہی مقام پر اجلاس کیلئے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے۔

پنجاب اسمبلی کا ایک ہی اجلاس، ایک ہی تاریخ، ایک ہی وقت ہوگا مگر 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے، سپیکر پرویز الہی نے 22 جولائی کو شام 4 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس طلب کیا، ڈپٹی سپیکر نے بھی وزیراعلی کیانتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوست مزاری نے بھی 22جولائی کو شام 4 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس طلب کیا ہے، اس سے قبل ایوان اقبال اور پنجاب اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن کے الگ الگ اجلاس ہوتے رہے ہیں، لیکن اب تو ایک جگہ پر اسمبلی اجلاس کے نوٹیفکیشن الگ الگ جاری کر دیے گئے ہیں۔