مسافر ٹرینیں

مسافر ٹرینیں 3سے9گھنٹے تک تاخیر کا شکار ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور( لاہورنامہ)مختلف وجوہات کی بناء پر مسافر ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

ٹرینوں کی آمدورفت میں غیر معمولی تاخیر سے کئی مسافروںنے ٹکٹ ریفنڈ کرالئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملت ایکسپریس 9 گھنٹے 30منٹ،پاکستان ایکسپریس 9 گھنٹے ، پاک بزنس ایکسپریس 9 گھنٹے ،رحمان بابا ایکسپریس 8 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 8 گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 7 گھنٹے ،گرین لائن ایکسپریس 7 گھنٹے ،خیبر میل ایکسپریس 7 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے ،تیزگام ایکسپریس5 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے ،سر سیدایکسپریس 3 گھنٹے ، فرید ایکسپریس 3 گھنٹے ،ایکسپریس 3گھنٹے اورعوام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔