نوشہرہ (لاہورنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے نوشہرہ پہنچ گئے ، وزیراعظم کو نوشہرہ میں سیلاب سے نقصانات اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی .
جس میں بتایا گیا کہ بڑے کیمپ میں زیادہ لوگ منتقل کردیئے ہیں، چھوٹے کیمپ میں ایک ہی خاندان آسکتا ہے ، دیگر کیمپس میں متاثرین کو طبی امداد اور خوراک کی سہولت فراہم کی گئی ، بعض اضلاع میں خیمے فراہم کردیئے گئے ہیں اور مزید بھی دییئے جائیں گے ۔