ایل ڈی اے, میاں اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال کا ایل ڈی اے کے ون ونڈو سہولت سنٹر اور دیگر دفاتر کا دورہ

لاہور(لاہورنامہ)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سہولت سنٹر اوردیگر دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ وہ صبح سوا نو بجے ایل ڈی اے آفس پہنچ گئے ۔

سہولت سنٹر اور دفاتر میں عملے کی حاضری چیک کی اورغیر حاضر افسران اور عملے کی فہرست طلب کر لی ۔سینئر صوبائی وزیر نے شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کے عمل میں تاخیر پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل سے جی چرانے والوں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔

شہریوں کے جائز مسائل کے حل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کا عملہ شہریوں کے مسائل کے حل میں بہانے بازی نہ کرے۔مسائل کے حل میں کوتاہی پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ سنیئر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ افسران اور عملہ دفاتر کے اوقات کار کی پابندی کریں اوراس میں کسی قسم کی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔