لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے کامیاب دورہ ازبکستان سے سب سے زیادہ تحریک انصاف پریشان ہے۔
چینی صدر کی جانب سے شہبازشریف کی تعریف شاید عمرانی ٹولے کو ہضم نہیں ہوئی۔شہبازشریف نے اگر ملک دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے تو جلد قوم کو مہنگائی سے بھی چھٹکارہ دلائیں گے۔
عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے کی خلاف ورزی کی،جس کا نتیجہ آج قوم بھگت رہی ہے ۔موجودہ حکومت عمران دور کے کیے غلط فیصلوں کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہے۔اس جماعت کا کام صرف پروپیگنڈے کرنا ہے اور وہی کرے گی۔
مسلم لیگ ن کی سیاست خدمت پر مشتمل ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے لیکن تحریک انصاف کو اپنی سیایس دکان کی فکر پڑی ہے۔یہی ٹولہ پانچ سال قبل نوازشریف کی نااہلی کے وقت دن رات سڑکوں پر ناچ گانے میں مصروف تھا آج ابھی باری آئی ہے تو رونے دھونے پر آگئے ہیں۔پاکستان کی عدلیہ کو بھی بار بار اس نالائق شخص کو ریلیف دینے کی روش بدلنا ہوگی۔