اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کیلئے چند گھنٹے قبل نیویارک پہنچا ہوں۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ سیلاب سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے کی غم اور درد کی کہانی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔