لاہور(لاہورنامہ) ممتازصنعتکار و سیاسی رہنماایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نصراللہ مغل نومنتخب صدر قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور سابق چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں جاری گیس بحران پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم کے دورہ روس میں روسی صدر کی جانب سے پاکستان کیلئے قازقستان اور ازبکستان کے پہلے سے بنے انفرانسٹرکچر کے ذریعے روسی گیس کی فراہمی کی آمادگی کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک روس تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ سے ملک کے اندر جاری گیس بحران کا خاتمہ ہوگا.
روسی سستی گیس کو پاور پلانٹس میں استعمال کرکے سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا جس سے بجلی کے بڑھتے ہوئے ہوشربا نرخوں میں کمی آئے گی اور ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔ جس سے صنعتی مہیہ مسلسل رواں دواں رہے گا اور حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی پائیہ تکمیل تک پہنچے گا۔
نصر اللہ مغل نے کہا کہ موسم سرما کی آمد آمد ہے۔ہر سال موسم سرما شروع ہوتے ہی چار ماہ کے لیے انڈسٹریز کی گیس بند کردی جاتی ہے جس سے گیس سے چلنے والی صنعتیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اس لیے حکومت گیس بحران کے خاتمہ کیلئے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کے ساتھ ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی فوری طورپر مکمل کرے۔
ایران سے گوادر کیلئے 300میگا واٹ بجلی کا معاہدہ ہوسکتا ہے ایران سے پیاز اور ٹماٹر منگوائے جاسکتے ہیں تو گیس کی فراہمی میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ایران نے اپنے بارڈر تک گیس پائپ لائن کی تنصیب مکمل کرلی ہے پاکستان بھی اپنے حصہ کا کام مکمل کرکے گیس کی فراہمی شروع کرے تاکہ ملک میں جاری گیس بحران کا خاتمہ ہوسکے۔