بختاور بھٹو

بختاور بھٹوکے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

دبئی (لاہورنامہ) بختاور بھٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر دی۔ ایک برس قبل اکتوبرہی کے مہینے میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم کی ولادت ہوئی۔

بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن دیتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی تاریخ 5 اکتوبر 2022 بتائی۔

انہوں نے قرآنی آیت الحمد لِلہِ ربِ العلمِین کو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی خوشخبری سے آگاہ کیا ۔ بختاور بھٹو زرداری اورمحمود چوہدری کے بڑے بیٹے میر حاکم کی ولادت دس اکتوبر2021 کو ہوئی تھی ۔ بختاور بھٹو کی شادی محمود چوہدری سے 27 جنوری 2021 کو طے پائی تھی ۔

عالمی وبا کی پابندیوں کے باعث بختاور بھٹو کی شادی میں کم مہمانوں نے شرکت کی ۔ تاہم ان کے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بختاور بھٹو کی شادی میں شریک نہیں ہوسکے تھے ۔