رانا ثناءاللہ کی گرفتاری

رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (لاہورنامہ) وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں. وارنٹس سپیشل جیوڈیشل مجسٹریٹ کیجانب سے جاری کئے گئے ہیں.

رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے پارٹی باقاعدہ روانہ ہو گئی. اب سے کچھ ہی دیر میں تھانہ کہسار پہنچے گی . ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دیکر باقاعدہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے عمل کا آغاز کیا جائے گا.