خرم دستگیر

پاور پلانٹس ٹرپ کرنے سے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی،خرم دستگیر

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی ، قبل از وقت حادثہ کہنا غلط ہوگا ، وزرات توانائی خرابی کی وجہ معلوم کررہی ہے ، ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث متعدد پاور پلانٹس ٹرپ کرگئے ، پاور پلانٹس ٹرپ کرنے سے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی.

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکوائری ٹیم اپنا کام کررہی ہے ، چار دنوں کے اندر وزارت توانائی رپورٹ پیش کرے گی ، ہماری پہلی کوشش کراچی بجلی کی تعطل فراہمی سے بچایاجانا تھا ، اس پر ہمیں کامیابی ملی ، کراچی کے علاوہ حیدر آباد ، سکھر ، کوئٹہ ، ملتان اور فیصل آباد میں جزوی طور پر بجلی شٹ ڈاؤن ہوئی ، اس حوالے سے ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں۔

ہماری پہلی ترجیح کراچی اور کوئٹہ ہے ، جہاں جہاں تکنیکی خرابی ہوئی وہاں بحالی کاکام کررہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں جلد بجلی مکمل بحال ہوجائیگی ۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ 4ہزار 700میگا واٹ بجلی سسٹم میں واپس لائے ہیں، شام تک بریک ڈاؤن کے چیلنج سے نمٹ لیں گے ، پلانٹ آن ہونے پر کراچی کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی بحال کردیںگے ، فیصل آباد اور ملتان ریجن مکمل طور پر بحال ہیں، پیسکو کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ، 8ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ، 2مختلف لائنز میں ایک ساتھ فائٹ آنا حیرانی کی بات ہے ، اس کی انکوائری کی جائیگی.

انکوائری ٹیم کی رپورٹ شام تک موصول ہوگی ، بجلی نظام میں آج صبح آنیوالے خلل کو تیزی سے دور کررہے ہیں، آج صبح 9بجکر 16منٹ پر 500کے وی کے 2لائنیں ٹرپ کر گئی تھیں، یہ بہت سنجیدہ بات ہے ،شام 7سے 8تک سسٹم بجلی بحال کردیںگے ، کوئلے اور نیوکلیئر والے پلانٹس کو بحالی میں کئی گھنٹے لگیں گے ۔