میاں جاوید لطیف

ایک لاڈلے کو اداروں کی تضحیک کرنے پرمسلسل معافیاں مل رہی ہیں،میاں جاوید لطیف

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ ایک لاڈلا اداروں کی مسلسل تضحیک کرتا آ رہا ہے اور اسے مسلسل معافیاں مل رہی ہیں.

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بے باک آواز پوری قوم اسکے پیچھے کھڑی ہے،اگر انصاف دینے والوں کو انصاف نہ ملے تو ہم جیسوں کا کیا ہوگا،صحافی ارشد شریف کے قتل پر ہم سب کو دکھ ہے، قتل کی ہر سطح پر تحقیقات کرانے کو تیار ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا دلی صدمہ اور دکھ ہوا ہے ،ارشد شریف کی فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ارشد شریف کا اپنا ایک نقطہ نظر تھا لیکن ان کی بے وقت موت نے شدید دکھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ کینیا کی حکومت تو تحقیقات کرے گی لیکن ہم بھی آزادانہ تحقیقات کروانے کے لیے تیار ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ ایک یوم قبل عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جوڈیشل کی نڈر آواز جسٹس فائز عیسیٰ قوم کی آواز بنے،جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ اداروں پر تنقید کے بجائے غلطیاں کرنے والوں پر تنقید ہونی چاہیے،جسٹس فائز عیسیٰ کے اس بیان سے حوصلہ ملا ۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں دانیال عزیز اور طلال چودھری غلطیوں کا حوالہ دینے پر نااہل ہوئے،ایک لاڈلا اداروں کی مسلسل تضحیک کرتا آ رہا ہے اس کو مسلسل معافیاں مل رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف کو اپیل کی سہولت تک نہیں مل سکی.

22 سال اس لاڈلے کو پروان چڑھاتے رہے اور نتیجہ نہ مل سکا، نواز شریف کی جماعت کو توڑا جاتا رہا ہے پھر بھی نہ توڑا جاسکا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے جو آواز اٹھائی وہ اداروں میں بیٹھی شخصیات بلند کررہی ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ 22 سال سے بے لگام شخص اداروں اور شخصیات پر حملہ ہوتا ہے، اس بے لگام شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بے باک آواز پوری قوم اسکے پیچھے کھڑی ہے،اگر انصاف دینے والوں کو انصاف نہ ملے تو ہم جیسوں کا کیا ہوگا۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ لانگ مارچ کا کہنے والے کی پیچھے سے تھوڑی سی سہولت کاری کم ہوئی، اگر کوچ مکمل طور پر گھر چلا جائے تو یہ لانگ مارچ کی بات کرتا ہے، اگر کوچ گھر چلا جائے تو یہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو۔

انہوں نے کہاکہ 75 سال میں یہ پہلا سویلین ہے جس پر کرپشن اور چوری ثابت ہوئی، اس سے قبل سویلین پر کرپشن اور غداری کے الزام لگتے رہے ثابت نہیں ہوسکے۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ ثاقب نثار اسے صادق اور امین کہتا تھا، ثاقب نثار صاحب اس لفظ سے ہمارے دینی جذبات مجروح ہوتے ہیں، اس صادق اور امین کی تھوڑی سی چوری ثابت ہوگئی ہے.

میاں جاوید لطیف نے کہاکہ منی لانڈرنگ کا کیس ابھی باقی ہے اسکے کیس سامنے کیوں نہیں آتے، یہ چھوٹا چور بھی ہے اور اربوں کا چور بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ کیلئے نام ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ہی آیا تھا۔