برآمدات کے فروغ, عدیل بھٹہ

برآمدات کے فروغ سے ہی ملکی معیشت میں بہتری آئے گی، عدیل بھٹہ

لاہور (لاہورنامہ) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور چوہدری محمد عدیل بھٹہ نے کہا ہے کہ پا ئیدار معاشی ترقی کا حصول ممکن بنانے کیلئے برآمدات کے فروغ پر توجہ دی جائے اور اس مقصد کیلئے لیے برآمد کنندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی جائیں کیونکہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ سے ہی ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے برآمدات کا بہتر فروغ بہت ضروری ہے ۔کیونکہ برآمدات میں اضافہ سے ہی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونگے ، قرضوں کی واپسی ممکن ہوگی ، روپے کی قدر مستحکم ہوگی اور ملک کو ادائیگیوں کے عدم توازن کے دائمی مسائلے سے چھٹکارہ حاصل ہوگا.

انہوں نے کہا کہ سنگا پور جیسا چھوٹا ملک سالانہ تین سو ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات کررہا ہے لیکن پاکستان کی برآمدات ابھی بھی تیس ارب ڈالر سے کم ہیں حالانہ پاکستان اپنی سالانہ برآمدات کو پچاس سے سو ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چوہدری عدیل بھٹہ نے کہا کہ پاکستان کیلئے آسیان اور افریقی ممالک کے ساتھ کاروبار کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع موجود ہیںاور آئی سی سی آئی نے ان ممالک کے ساتھ تجات اور برآمدات کو فروغ یدنے میں تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کیلئے آسیان اور افریقی ممالک کے سہولت ڈیسک قائم کیے ہوئے ہیں۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارتی بیرونی ممالک میں پاکستان کیلئے تجارتی مواقعوں کے بارے میں نجی شعبے کو معلومات فراہم کرے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں منعقد ہونے والے تجارتی میلوں اور نمائشوں میں شرکت کرنے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کرے جس سے پاکستانی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔