میاں اسلم اقبال

سکندریہ اور جناح کالونیوں کے مسائل ایک ہفتے میں حل ہونگے،میاں اسلم اقبال

لاہور (لاہورنامہ)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت 90شاہراہ قائد اعظم پر اجلاس منعقد ہوا جس میں جناح کالونی اور سکندریہ کالونی کی کچی آبادیوں کے امور اور مکینوں کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔

کمشنر لاہور ڈویژن عامر جان، ڈپٹی کمشنر محمد علی، ڈائریکٹر کچی آبادیز اور کچی آبادی کے مکینوںنے اجلاس میں شرکت کی۔کچی آبادیوں کے مکینوں نے مالکانہ حقوق اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کچی آبادیوں کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ڈائریکٹر کچی آبادیز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی اور اس کمیٹی میں متعلقہ اداروں کے افسران اور کچی آبادیوں کے مکینوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکندریہ کالونی اور جناح کالونیوں کے مکینوں کے مسائل ایک ہفتے میں حل ہونگے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔