چائلڈ لیبر کےشکار بچوں کو تعلیم و تربیت کے ذریعے بحال کیا جاسکتا ہے، سارہ احمد

لاہور(لاہورنامہ)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کو مفید ہنر سکھانا ایک بہترین اقدم ہے جو مستقبل میں ان بچوں کے لئے مفید ثابت ہو گا۔

سارہ احمد
چائلڈ لیبر کےشکار بچوں کو تعلیم و تربیت کے ذریعے بحال کیا جاسکتا ہے، سارہ احمد

وہ ایک نجی ادارے کے لائف سکلز پراجیکٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کلثوم ثاقب، چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی چیئرپرسن رضوانہ غضنفر، بلھے شاہ پیکجز لمیٹڈ سے حنا بابر علی اور دیگر نے شرکت کی۔

شرکاء نے چئیرپرسن سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے طلباء کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور انکی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر طالبعلموں نے سارہ احمد کو مختلف سٹالز کے بارے میں آگاہ گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے اس امر کو سراہا کہ لائف سکلز پراجیکٹ کے ذریعے چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کو تعلیم اور ہنر سکھائے جارہے ہیں۔

چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی ضروری ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے وسیلہ بچوں کی تعلیم و بحالی کے لئے سرگرم ہے۔ اس حوالے سے فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے ذریعے بحالی کے حکومتی اقدامات میں اپنا مفید کردار ادا کریں۔