شیخ رشید احمد

چیف الیکشن کمشنر الیکشن کروانا چاہتے ہیں یا پرچے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو سوچنا چاہیے کہ انہیں الیکشن کروانے ہیں یا پرچے؟

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان ان کے ساتھ تین سال کام کر چکے ہیں، کبھی ان کے خلاف بات نہیں کی، لیکن انہیں سوچنا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ صبح عمران خان سے کہوں گا کہ محسن نقوی کا نام نہ لیا کریں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آئیں تو انہیں آٹے دال کا بھاو معلوم ہو جائے گا۔