سد عمر, الیکشن کے تاخیر

الیکشن میں تاخیر کھلم کھلا آئین پاکستان سے بغاوت ہے،اسد عمر

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کے تاخیر کی باتیں کر کے کھلم کھلا آئین پاکستان سے بغاوت کی جارہی ہے.

عوام کی آواز کو جبر اور طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی،عدالت آئین کو مجروح کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی ، کچھ لوگ عمران خان کے خوف سے پاکستان کو خطرات میں ڈال رہے ہیں مگر انشاء اللہ فتح عوام کی ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اسد عمر نے کہا کہ ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب کی آئینی ذمہ داریاں سے متعلق درخواست دائر کررکھی ہے کہ کیوں الیکشن کی تاریخ نہیں دی جارہی ۔

کیا آئین پاکستان کو خطرہ ہے ۔گورنر پنجاب اپنی آئینی زمہ داری پوری نہیں کر رہے ،آئین کے تحت 90دن میں الیکشن کروانا ضروری ہیں۔قوم کو آسان الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ آج کی کارروائی کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ الیکشن 90دنوں کے اندر ہوں گے اور جو آئین کو مجروح کرنا چاہتے ہیں انکی سازش عدالت کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مرحلے سے پہلے بھی گرز چکا ہے۔ملک کا سیاہ ترین لمحہ تھا جب پاکستان دو لخت ہوا۔ کچھ لوگوں نے پھر بھی کچھ نہیں سیکھا اس وقت تحریک انصاف اسمبلی میں نہیں تھی بلکہ ذولفقار بھٹو بیٹھے تھے، فضل الرحمن کے والد بیٹھے تھے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ اس وقت خطرناک ترین باتیں کی جارہی ہیں ،الیکشن کے تاخیر کی باتیں کر کے کھلم کھلا آئین پاکستان سے بغاوت کی جارہی ہے ۔اس وقت ملک دو حصوں میں تقسیم ہوا ہے ایک حصہ عمران خان اور جمہوریت کے لئے کھڑا ہے جبکہ چند عناصر ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کے لئے کھڑے ہیں اگر اس ملک کو کوئی چیز جوڑے ہوئے ہے تو وہ 1973ء کا قانون ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے خطرناک آوازیں آرہی ہے ،پی ڈی ایم کہتی ہے کہ 90روز میں اگر الیکشن نہ ہوا تو پھر آگے آئین میں کچھ نہیں لکھا،یہ آئین کی خلاف وزری ہے ۔اسد عمر نے مزید کہا کہ کچھ لوگ عمران خان کے خوف سے پاکستان کو خطرات میں ڈال رہے ہیں مگر انشااللہ فتح عوام کی ہوگی۔