اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے استعفے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اس لیے استعفیٰ دیا تاکہ مریم کو پورا اسپیس مل جائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں اس حوالے سے تاحال شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم ترجمان کی جانب سے تردید کی گئی ہے ۔
دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق جس روز مریم نواز کو ن لیگ کا چیف آرگنائز مقرر کیا گیا تھا اس سے اگلے ہی روز شاہد خاقان عباسی نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا تھا تاہم ن لیگ کے مرکزی رہنما کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں ہوا ہے .
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے خاموشی بہتر سمجھی اور ایک طرف ہو گئے، شاہد خاقان عباسی نے اس لیے استعفیٰ دیا تاکہ مریم کو پورا اسپیس مل جائے۔