قمرزما ن

صرف بینرز اور نعروں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، قمرزما ن

اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہماری نوجوان نسل کا کشمیر سے رشتہ کمزور ہوا ہے جسے بڑھانا ہے، یونیورسٹیز اورکالجز میں کشمیر ایشو ہر سیمینار کروائیں گے، چند بینرز لگانے اور نعروں سے یقینا مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ ہم نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے ساتھ اپنی نئی نسل کو بھی بتانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل کا کشمیر سے رشتہ کمزور ہوا ہے جسے بڑھانا ہے، ۔ انہوںنے کہاکہ مختلف یونیورسٹیز اورکالجز میں کشمیر ایشو ہر سیمینار کروائیں گے ۔

قمرزمان کائرہ نے کہاکہ کشمیر ہمارا مسئلہ ہے، ہم سے زیادہ کشمیر کا مقدمہ کشمیریوں نے زندہ رکھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں، دنیا میں قومیں صدیوں لڑ کر آزاد ہوئیں، کشمیر پر ہمیں کتنی طویل جنگ لڑنا پڑی ہم لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کسی حکومت کا ایشو نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی جمہوری حکومت میں کشمیر ہر لچک نہیں دکھائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ چند بینرز لگانے اور نعروں سے یقیناً مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست دوہزار انیس کے بعد تبدیلیاں لارہا ہے ، خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے ،ہمیں بہتر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مضبوط پاکستان ہی دنیا میں اپنا اور کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں لڑ سکے گا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی بنیادی لڑائی کشمیر پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومتیں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو مسلم مقدمہ نہیں انسانیت کا مقدمہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانیت پر مظالم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر مقدمہ کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں سوشل میڈیا کے زیادہ فالورز ہیں ،ہم نے آزاد کشمیر کی حکومت کو ہر طرح مستحکم رکھنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مقدمہ کسی اک سیاسی جماعت کی پالیسی نہیں، تمام پاکستانیوں کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں تعلقات اپنے مفادات کی خاطر ہوتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ہمیں کشمیر کا مقدمہ خود اجاگر رکھنا ہے، پاکستان کو مضبوط بنانا ہے، پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑرہا ہے، دنیا میں بہتر سفارت کاری کے ہمیں اپنے آپ کو مضبوط بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی کی طرح باقی میڈیا چینلز بھی کشمیر ایشو بات کریں ،ہمیں اپنی پالیسیز کا تسلسل رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم انشاء اللہ بھارت سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو آزاد کروائیں گے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سابق سفیر عبدالباسط نے کہاکہ کشمیری جدوجہد آزادی جاری رکھ کر اپنا حق ادا کررہے ہیں ،ہمیں کشمیر پالیسی پر اپنی غلطیوں کو بھی دیکھنا ہوگا ۔