لاہور(لاہورنامہ)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف پروڈکٹ اینڈ انڈسٹریل ڈیزائن کے زیر اہتمام یونانی آرٹ اور ڈیزائن پر لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں بوہواس یونیورسٹی ویمنار سے فارغ التحصیل سید علی قمبر نے بچوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا ، سید علی نے ویمنار یونیورسٹی سے "روایتی ڈیزائن” کی ڈی کالونائزیشن میں میوزیم اور آرکائیوز کے کردار ریسرچ کر رکھی ہے۔
انہوں نے طلبا کی ڈیزائن میں دلچسپی اور کردار پر سوال و جواب سیشن کیا اور انہیں اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی فیلڈ سے متعلق کتب پڑھنے کی ترغیب دی ۔ سید علی نے یونانی معاشرے، جغرافیائی محل وقوع، فلسفہ، عقائد، ڈیزائن کے طریقوں، فن تعمیر، اور دستکاری پر بھی گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح تین عظیم یونانی فلسفیوں ارسطو، افلاطون اور سقراط نے معاشرے کو متاثر کیا اور اس نے اس تہذیب کے فن اور ڈیزائن کو کیسے متاثر کیا۔ سید علی قمبر نے چیئرمین پی آئی ڈی ڈاکٹر عاطف بلال اسلم اور لیکچر آرگنائزر ایمن امجد کا شکریہ ادا کیا.