حناپرویز بٹ

ہمارے نوجوان نوازشریف کی جدوجہدکے فرنٹ لائن سولجر ہیں، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) ڈسڑکٹ لاہور کی یوتھ کواڈینیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ نوجوان نوازشریف کی جدوجہدکے فرنٹ لائن کی سولجر ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کا بااختیار اور ہنر مند بنانے پر یقین رکھتی ہے۔نوجوان طبقہ شرپسند اور پروپیگنڈہ برگیڈ سے خود کو بچائیں۔عمرانی ازم نوجوان طبقے کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

اس موقع پر لیگی رہنما عمران گورائیہ، نعیم خان، احسان اللہ خان، عبدالوہاب گجر، میاں عثمان، چوہدری رفیق گجر، عارف خان، میاں حنین صداقت، وقاص اکبر، شاکر علی، ذیشان بٹ، حافظ عبدالسلام، رانا رضوان علی، ملک حسیب، اسد جٹ، سکندر جٹ، ملک معظم، وقاص طارق، عبدالرشید، مدثر بھٹی چوہدری طارق، عبدالودود سمیت دیگر موجود تھے۔

حناپرویز بٹ نے کہا مسلم لیگ ن لاہور میں ٹاونز کی سطح پر یوتھ ونگ کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے متحرک ہے۔ چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایت پر نئے نو جوان عہدیداروں کو پارٹی میں لایا جا رہا ہے۔ چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے لگائی گئی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں ادا کیا جائے گا.

مشکل حالات ہیں اور سب جانتے ہیں کہ گزشتہ حکومت کے پیدا کردہ ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر جلد ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالیں گے اور عمرانی فتنے کو لگام بھی ڈالیں گے۔