حماد اظہر

حکومت کی اتحادی جماعت اس وقت سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے ، حماد اظہر

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی اتحادی اور مذہبی عسکریت پسند جماعت سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے۔

حماد اظہر نے کہاکہ ایک مذہبی عسکریت پسند جو حکومتی اتحادی جماعت بھی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ آور ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیس نے ساتھ کھڑے ہوکر مدرسے کے طلباء کو سپریم کورٹ کے دروازے پر چڑھنے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہاکہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد آتشزدگی اور ہنگامہ آرائی بھی ان افراد نے کی تھی جو شہری لباس میں پرامن ہجوم میں شامل کیے گئے تھے، اس کے بعد مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔