اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران گہرے مذہبی ، ثقافتی اور لسانی رشتوں میں منسلک برادر ممالک ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے مذہبی ، ثقافتی اور لسانی رشتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں اپنے عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے قریبی تعاون کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے جمعرات کو ایرانی صدر کے ہمراہ ردیگ میں بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے مابین ملاقات بھی ہوئی۔