پی ایس ایل

پی ایس ایل: اگلا مرحلہ 9 مارچ سے شروع ہوگا،کراچی میں فائنل سمیت 8 میچ کھیلے جائیں گے

کراچی:پاکستان سپرلیگ4 کا اگلا مرحلہ 9 مارچ سے کراچی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔کراچی میں فائنل سمیت 8 میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹاکرا لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔گلیڈی ایٹرز نے 9 میچ کھیل کر 14 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ پشاور زلمی 9 میچ کھیل کر12 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور اب تک پی ایس ایل4 میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یو نائیٹڈ نے9 میچ کھیل 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔کراچی کنگز نے 8 میچ کھیل 8 پوائنٹ حاصل کیے ہیں۔

لاہور قلندرز نے 8 میچ کھیل کر6 اور ملتان سلطانز نے9 میچ کھیل کر4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔کراچی میں 10 مارچ کو پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق 10مارچ کے ایک ٹکٹ پر شائقین 2 میچز دیکھ سکیں گے۔11مارچ کو پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ہو گا اور دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔13مارچ کوالیفائر میچ ہو گا، 14اور 15 مارچ کو الیمینیٹرز میچ ہوں گے جب کہ پی ایس ایل4 کا فائنل 17 مارچ کو کراچی میں کھیل جائے گا۔

کراچی میں پی ایس ایل4 کیلئے سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ مجموعی طورپر13 ہزار1 ایک سوبارہ پولیس افسران و اہلکارسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔کراچی ایسٹ میں 7720، ساتھ میں 2260 پولیس افسران اورجوان تعینات ہوں گے۔ ایس ایس یو کے 565، ٹریفک کے1780 اوراسپیشل برانچ کے788 جوان ڈیوٹی دیں گے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے جس کے ساتھ 80 سےزائد ہائی ریزولوشن کیمرے منسلک کیے گئے ہیں۔ کنٹرول روم سے منسلک کیمرے اندھیرے میں رکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔