سید خورشید شاہ

ڈیمز کے تنازع پر بھارت کی شکست اس کی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے، سید خورشید شاہ

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈیمز کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کے مؤقف کی قبولیت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبی تنازع پر بھارت کی یہ شکست اس کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر آبی وسائل نے کہا کہ فلڈ منیجمنٹ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ سیلابی نقصانات کی روک تھام کا مستقل حل نکالا جا سکے۔