معاشی ترقی

معاشی ترقی کیلئے کامرس ایجوکیشن کا فروغ ناگزیر ہے، عدنان خالد بٹ

لاہور (لاہورنامہ)معاشی ترقی کیلئے کامرس ایجوکیشن کا فروغ ناگزیر ہے۔ کاروباری برادری اسکے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان خالد بٹ جشن یوم آزادی کے حوالے سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس اقبال ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل اپنی پوری توجہ پڑھائی کی طرف دے کیونکہ آگے چل کر انہوں نے ملک کی بھاگ دوڑ کو سنبھالنا ہے۔ ہمیں نوجوان نسل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور تعلیم یافتہ نوجوان ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔