اتحاد گارڈن فیز II

اتحاد گارڈن فیز II – رحیم یارخان میں جشن آزادی کے موقع پر آتش بازی کا انعقاد

رحیم یارخان(لاہورنامہ) اتحاد گارڈن فیز II کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آتش بازی اور فمیلی گالا جیسی شاندار تقريب کا انعقاد کیا۔ اتحاد گارڈن کے فیز 2 میں منعقد ہونے والی اس تقريب میں یکجہتی اور حب الوطنی کا پرجوش مظاہره کیا۔

13 اگست کو ہونے والے اس پروگرام ميں رات گئے ہونے والےآتش بازی کے شاندار مظاہرے سے حاضرين نے بهرپور لطف اٹھایا۔ شہر بھرسے شرکت کرنے والی فیمیلیز اور افراد کی جانب سے ماحول میں حب الوطنی اور گرم جوشی کا جذبہ دیکھنےکے قابل تھا۔

تقریب کے تمام شرکاء کی مشغولیت اور افراد کی فری انٹری کو یقینی بناتے ہوئے مختلف قسم کے کھانوں کے اسٹالزاور بچوں کے لئے دلچسپ پلے ایریا کی فراہمی جیسے بہترین انتظامات کئےگئے۔

مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمد منیر نے بشمول گروپ ڈائریکڑز چوہدری فیصل منیر، چوہدری سہیل منیر اور چوہدری راحیل منیر کے ہمراه جشن آزادی کی پرمسرت تقريب کےموقع پر دلی خواہشات کا اظہار کیا اور تقریب کو کامیاب بنانے پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

اتحاد گارڈن رحیم یارخان میں پراجکٹ ہیڈ سیلز جناب عدنان خلیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” اتحاد گارڈن فیمیلز کےلئے جشن آزادی کی تقریب کے انعقاد پر بے حد فخر محسوس کرتا ہے۔ ہمارا ‘گرینڈ فائر ورکس اينڈ فیملی گالاایونٹ اس اتحاد اور ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہے۔