جو ہا نسبر گ (لاہورنامہ) چین کے صدر شی چن پھنگ نے جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد سے ملاقات کی۔
شی چن پھنگ نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش دوست ممالک ہیں ۔ اس وقت چین اور بنگلہ دیش دونوں اپنی اپنی ترقی کے اہم مرحلے پر ہیں۔ چین بنگلہ دیش کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور چین-بنگلہ دیش کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کے لیے تیار ہے ۔