سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت

سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل

لاہور( لاہورنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی ۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کی ۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا ۔ لطیف کھوسہ کو جاری نووٹس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہونے کے باوجود پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ کسی اور جماعت کے سربراہ کا کرپشن کیس میں دفاع کر رہے ہیں.

جس میں ان کو سزا دی جاچکی ہے، اسی طرح ان کے خلاف آفیشل سکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بھی دفاع کر رہے ہیں۔مزید کہا گیا کہ سائفر معاملے پربھی آپ نے ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔