انوارالحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی ملاقات

لاہور (لاہورنامہ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے درمیان گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔

نگران وزیراعظم اور گورنر پنجاب نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور پنجاب میں جاری منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی یونیورسٹیوں کو سالا نہ فنڈنگ میں خاطر خواہ کمی کے مسئلے کی طرف متوجہ کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹی اںہائر ایجوکیشن کمیشن کی سالانہ فنڈنگ میں کمی کے باعث خسارے کا شکار ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹیوں کی فنڈنگ میں اضافہ اور مالی معاملات میں بہتری لانے میں مدد کرے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہونے بالخصوص معاشی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔