لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے زیر ا ہتمام بین الاقوامی کانفرنس 11مارچ بروز پیر کوسنٹر آف ایکسیلنس ان مالیکولر بیالوجی میں ہوگی، جرائد کی درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی ایجنسی کا اعلیٰ سطحی وفد بھی کانفرنس میں شرکت کریگا۔” ویب آف سائنس کانفرنس “ میں شمولیت کےلئے عالمی یونیورسٹی رینکنگ ادارہ کے اعلیٰ سطحی کی وفد کا یہ تاریخی دورہ پاکستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں اور جامعات کے عالمی پذیرائی میں حد درجہ معاون ثابت ہو گا‘ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی خیر مقدمی خارجہ پالیسی اور پنجاب یونیورسٹی کی کوششوں کی بدولت عالمی یونیورسٹیز کی درجہ بندی جاری کرنے والے ادارہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران غیر ملکی وفد پاکستانی جامعات اور جرائد کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریگا‘ کانفرنس میں مہمان مندوبین سے پاکستان میں عالمی یونیورسٹی رینکنگ ادارے کے مستقل دفتر کے قیام کیلئے اپیل بھی کی جائے گی‘ یہ کانفرنس پاکستانی جامعات کی عالمی تناظر میں ترقی‘ بہتر درجہ بندی اور خطے کی تعلیمی اور تحقیقی میدان میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے امکانات روشن کریگا۔
