کراچی : ملائیشیاء گروپ ای ڈاٹ کو نے پاکستان کی تین موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ لاکھوں ڈالر کے معاہدے کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیاء گروپ ای ڈاٹ کو اور ملک کے 3 بڑے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز، Jazz، ٹیلی نار اور زونگ 4G کے درمیان معاہدوں کے تحت پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالرز اور 5 سال کے دوران 250ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی۔
ان معاہدوں کا مقصد ملک میں مشترکہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے ذریعے کنکٹویٹی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ،ا?پریشنزکو زیادہ عمدہ بنانا اور توانائی کی منیجمنٹ ہے۔یہ معاہدے پاکستان اورملائیشیا کے درمیان اعلیٰ باہمی تعلقات کا نتیجہ ہیں۔ دونوں حکومتوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹرکو کلیدی حیثیت حاصل رہی ہے۔
ای ڈاٹ کونہ صرف ٹیلی کمیونیکشن انفرااسٹرکچر کی ترقی میں سرمایہ کاری کے ذریعے مستقبل میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں قیادت کرنا چاہتی ہے بلکہ یہاں کے ا?ن لوگوں کی ہنرمندی اور مہارتوں میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے جو ہمارے مقامی ا?پریشنز کا حصہ ہیں۔ محض انفرااسٹرکچر فراہم کرنے والوں سے بڑھ کر ای ڈاٹ کو میں ہم حدوں کو عبور رہے ہیں ، کاروباری اداروں اور ان کمیونٹیز کو نئی شکل دے رہے ہیں جہاں ہم موجود ہیں۔