ملک کی طرف

اگر کسی نے ملک کی طرف میلی آنکھ اٹھائی تو’’ مرسوں مرسوں پاکستان نہ ڈیسوں‘‘ ہمارا نعرا ہوگا،بلاول بھٹو

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ہوش محمد شیدی المعروف ہوشو شیدی کو انکے 176 ویں یومِ شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید ہوش محمد شیدی نے اپنے دور کے سپر پاور کو للکار کر تاریخ میں بلند مقام حاصل کرلیا، تاریخ میں شہید ہوشو پر عزت و احترام کا سورج ہمیشہ چمکتا رہے گا، وطن سے محبت، دشمن کے خلاف مزاحمت کا نام شہید ہوش محمد ہے، برطانوی کالونائیزیشن کے خلاف شہید ہوشو سے شروع ہونے والی لڑائی 1947ع کو ختم ہوئی، شہید ہوشو کا نعرہ مرسوں مرسوں، سندھ نہ ڈیسوں جنگ میں پرچم کی مثل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی نے ملک کی طرف میلی آنکھ اٹھائی تو مرسوں مرسوں، پاکستان نہ ڈیسوں ہمارا نعرا ہوگا، شہید ہوش محمد شیدی نے برطانوی سامراج کے خلاف جنگ میں 24 مارچ 1843ع میں جام شہادت نوش کیا تھا۔