اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پناہ گاہوں کے بہتر انتظام کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا پانچ رکنی بورڈ تشکیل دیا ہے۔بورڈ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق ، وزیر صحت عامر محمود کیانی، ارشد داد، راجہ خرم نواز اور عارف عباسی شامل ہیں۔پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے وزیراعظم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے
