آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب پولیس نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع سے 36ڈی ایس پیز کو محکمانہ انکوائری میں معطل کر دیا

ٍسرگودھا(این این آئی)آئی جی پنجاب پولیس نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع سے 36ڈی ایس پیز کو محکمانہ انکوائری میں معطل کر دیا۔جن کہنا ہے کہ محکمہ کو فرائض میں غفلت، کوتاہی ، لاپرواہی، اختیارات سے تجاوز اور کرپشن جیسے الزامات ملوث عناصر سے پاک کیا جارہا ہے ۔

زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس نے محکمہ میں احتساب کے عمل میں محکمانہ انکوائری کے بعد 36ڈی ایس پیز کو معطل کر دیاہے جن میں ایس ڈی پی او مغلپورہ، فتح احمد،ڈی ایس پی انسداد اغواء برائے تاوان سکواڈ لاہورسید ریاض علی شاہ،ایس ڈی پی او نوانکوٹ لاہورمحمد ریاض،ڈی ایس پی مغلپورہ سٹی ٹریفک پولیس لاہورفاتح عالم،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم صدر لاہورانور سعید طاہر،ڈی ایس پی اینٹی رابری لاہورملک داو¿د احمد،ڈی ایس پی انارکلی سٹی ٹریفک لاہورمنصور ناجی،ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن X- لاہور شیر بہادر،ڈی ایس پی موبائلز اقبال ٹاون لاہورناصر حنیف،ڈی ایس پی سنٹرل پولیس آفس لاہور ارشد لطیف، ایس ڈی پی او فیروز والاشیخوپورہ خالد محمود ڈار،ایس ڈی پی او پتوکی قصورعاطف میراج،ایس ڈی پی او صدر منڈی بہاو الدین طاہر مجید خان، ایس ڈی پی او ظفر وال نارووال صابر حسین، ایس ڈی پی او ٹیکسلا راولپنڈی جاوید حسن، ایس ڈی پی او حضرواٹک سلیم اکبر،ایس ڈی پی او صدر سرگودھا طاہر محمود،ایس ڈی پی او صدر قصورظفر اقبال،ٹریفک آفیسر سرگودھا ڈی ایس پی محمد اقبال،ایس ڈی پی او بٹالہ کالونی فیصل آباد لعل محمد کھوکھر،ایس ڈی پی او جڑانوالہ فیصل آباد نعیم عزیز،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم I-

فیصل آباد سلیم حیدر شاہ،ایس ڈی پی او شورکوٹ جھنگمعین اشرف،ایس ڈی پی او گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ خالد محمود خان،ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ملتان حاکم علی خان،ایس ڈی پی او کروڑ پکالودھراں عبدالرحیم،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز وہاڑی مظہر احمد وٹو،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لودھراں محمد عظیم،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمI- ڈی جی خان رمیض احمد،ایس ڈی پی او چوبارہ لیہ فرحت رسول،ایس ڈی پی او جام پور راجن پور عاشق حسین،ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ غضنفر عباس،ٹریفک آفیسر خانیوال ڈی ایس پی محمد اشرف،ڈی ایس پی VIII-ایس پی یوپنجاب خالد مسعود ناصر،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن I- فیصل آبادطاہر مقصوداور ڈی ایس پی سنٹرل پولیس آفس لاہور ملازم حسین شامل ہیں۔