موٹر وے

گورنر پنجاب نے لاہور سے ملتان موٹر وے کا افتتاح کر دیا

لاہور :گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لاہور سے ملتان جانے والی موٹر وے ایم تھری کا افتتاح کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم تھری لاہور عبدالحکیم سیکشن 230 کلومیٹر پر مشتمل ہے یہ شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اور خانیوارل سے گزرتی ہوئی ملتان جاتی ہے.

اس پر 8 انٹر چینجز اور 3 سروس ایریاز بنائے گئے ہیں ۔افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہناتھا کہ لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری ہے اور لوگوں کو دو وقت کی روٹی نہیں ملتی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم اتفاق رائے کی سیاست چاہتے ہیں ، جھگڑے کی نہیں ، ساری برائیوں کی جڑ کرپشن ہے ، پاکستان میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی ۔ ان کا کہناتھا کہ پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی ضرور فراہم کریں گے ۔