لاہور ( این این آئی)چیف منسٹر پنجاب کے سیاسی معاون برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کی بہترین پالیسی پر کارفرما ہے اس سلسلہ میں سرکاری ملازمین کے لئے دور رس نتائج پر مشتمل متعدد اقدمات عمل میں لائے جا رہے ہیں، کنٹرےکٹ ملازمےن کی دوران ملازمت وفات کی صورت میں اہل خانہ کےلئے مالی امدادمیں اضافے کی منظوری دی جا چکی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ داتا دربار میں غیر ملکی زائرین کی رہنمائی کے لئے خصوصی ڈیسک کا قیام، محکمہ سے سفارش کلچر کے خاتمہ کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔محکمہ سے کرپٹ مافیا اور کالی بھیڑوں کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔
صوبہ بھر کے تما م درباروں پر اوقاف ملازمین میں کی نقل و حمل کے لئے ٹریکنگ سسٹم کا اجراءکیا جارہا ہے۔محکمہ اوقاف کی تمام اراضی پر شجر کاری متواتر جاری رہے گی جبکہ نا جائز قابضین مافیا کی سر کوبی کے لئے بھی قانونی ہتھکنڈہ استعمال میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام درباروں پرزائرین کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کے لئے راﺅنڈ دی کلاک لنگر خانوں ،وضو خانوں اور طہارت خانوں کا قیام بھی شروع کیا جا رہا ہے ۔
درباروں پر پاپوش اور طہارت خانوں پر عائید فیس کے خاتمہ کا بھی کیاجا رہا ہے۔ خستہ حالی کا شکار درباروں کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش کے سلسلہ میں بھی کام کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔صوبہ بھر کے تمام درباروں میں زائرین کے لئے شیلٹرز ہومزکے قیام کے لئے بھی عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جدید اور معیاری سیرت و تصوف یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے لوگوں کو نوکریاں دینے کا جو وعدہ کیا ہے اس کو مرحلہ وار پورا کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ تمام محکموں میں بھی معذور افراد کے لئے نوکریوںکا اجراءکر دیا گیا ہے ڈےرہ غازی خان میں گندم ذخیرہ کرنے کےلئے سائلوز کو آپرےشنل کردیا جائے گا اس ضمن میںفوری طورپر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اٹک ،بہاولنگر،لیہ،میانوالی اورراجن پور مےں نرسنگ کالجز اورمدراےنڈچائلڈ ہسپتالوں قائم کئے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے سمال ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور فیصل آباد گا رمنٹس سٹی کے سامنے بائی پاس روڈ کی کارپٹنگ کے منصوبے بھی جلد پایہ تکمیل ہو جائیں گے ۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال کےلئے فنڈزکے اجراءاورڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں پناہ گاہ بھی بنائی جائے گی-