جعلی اکاﺅنٹس کیس

زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے 17اپریل تک مہلت مانگ لی

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے 17اپریل تک مہلت مانگ لی، خط نیب کو موصول ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،سابق صدر آصف زرداری کے وکلا کی جانب سے دو ہفتوں کی مہلت دینے کا خط نیب کو موصول ہو گیاجس میں 17 اپریل تک مہلت مانگی کئی ہے،نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر کو مہلت دینے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔