پی جی ڈی

اوپن یونیورسٹی‘پی جی ڈی/ایم ایس سی جینڈر اینڈویمن سٹڈیزورکشاپ22اپریل کو شروع ہوگی

اسلام آباد(این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز کے زیر اہتمام پی جی ڈی /ایم ایس سی )جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز( کے پہلے سمسٹرخزاں 2018کے ملک بھر میں موجود طلباءو طالبات کے لئے کورسسز ورکشاپس سوموار 22-اپریل کو شروع ہوںگی –

ورکشاپس کے اوقات کار روزانہ 9:00سے سہ پہر 3:00 تک ہوں گے-پشاور  کراچی لاہور ڈیرہ غازی خان گجرانوالہ  میرپور  مظفر آباد فیصل آباد اور ملتان کے طلباءو طالبات اپنے اپنے ریجنز میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس ورکشاپس میں شرکت کریں گے جبکہ باقی تمام ریجنز کے طلباءو طالبات اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس کے اکیڈمک کمپلیکس بلڈنگ کے ڈبلیو ایم ذکی ہال میں پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیزکی ورکشاپس میں شرکت کریں گے-ورکشاپس میں شرکت کے لئے تمام متعلقہ طلباءو طالبات کو اطلاعاتی خطوط ان کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک ارسال کئے جاچکے ہیں-