چمڑے کی

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چمڑے کی متفرق مصنوعات کی برآمدات میں 18.9 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران چمڑے کی متفرق مصنوعات کی برآمدات میں 18.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران 868 ملین روپے مالیت کی چمڑے کی متفرق مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران لیدر کی متفرق مصنوعات کی برآمدات ایک ہزار 25ملین روپے تک بڑھ گئیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال2018-19ءکے پہلے 8ماہ کے دوران چمڑے کی متفرق مصنوعات کی برآمدات میں 157ملین یعنی 18.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔