اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں پنک ریزیڈنسی ریفرنس کی سکروٹنی مکمل کرلی ۔ منگل کو احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹر جج محمد بشیر نے کیس جج ارشد ملک کی عدالت میں منتقل کر دیا۔
ریفرنس میں نامزد ملزمان کو نوٹسز کئے جانے کا امکان۔ریفرنس میں آصف زرداری کا قریبی ساتھی سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن بھی ملزم نامزد ہیں ،اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت دیگر بھی ملزم نامزد ہیں ۔ نیب کے مطابق ملزمان نے گلستان جوہر کراچی میں دو پلاٹ غیرقانونی ریگولائز کرائے۔
دونوں پلاٹوں کی قیمت جعلی بنک اکاونٹس سے کی گئی۔