عالمی خریداروں

عالمی خریداروں کومتوجہ کرنے اور روابط بڑھانے کےلئے 12جون کو چائنہ میں ”ایکسپواینڈ انویسٹمنٹ فیئر“ منعقد ہوگا

ملتان (این این آئی)بین الاقوامی خریداروں کو متوجہ کرنے اوران سے ڈائریکٹ روابط کے لیے 12جون سے 7روزہ ” جنوب اور جنوب مشرقی ایشیاءکموڈٹی ایکسپواینڈ انویسٹمنٹ فیئر“ چائنہ میں منعقد ہوگا۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق اس صنعتی و تجارتی نمائش میں شرکت کی خواہش مند پاکستانی فرموں کو ہرطرح کی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی خریداروں تک کم سے کم اخراجات کے ساتھ روشناس کراسکیں۔

ٹیڈیپ کے مطابق اس نمائش میں ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس ، ہوم گارمنٹس ،معدنیات، میڈیکل ڈیوائسز اینڈ فارماسیوٹیکل آلات، جیولری، بلڈنگ میٹریلز، ڈیکوریشن میٹریل، سافٹ ویئر ،ہینڈ ی کرافٹس، ٹورازم، سپورٹس گڈز، سرجیکل آلات، کارپٹ، قالین، لیدرمصنوعات، چاول، سینئری ویئر، لکڑی کی مصنوعات، اونیکس اور ماربل ہینڈی کرافٹس، ہربل کاسمیٹکس،ہربل ہیلتھ کیئر مصنوعات ،انجینئرنگ اورآٹوپارٹس شامل ہیں۔اس نمائش میں شرکت کےلئے 19اپریل تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔