امام کعبہ کی

امام کعبہ کی چیئر مین سینٹ اور اراکین سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)امام کعبہ ڈاکٹر عواد الجہنی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے،ہم ایک دوسرے سے کٹ کر نہیں رہ سکتے جبکہ اراکین سینٹ نے امام کعبہ کے دورہ پارلیمان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں سعودی ولی عہد کا کردار قابل ستائش ہے،حجاج کے کوٹہ میں اضافہ خوش آئندہ ہے ،کستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی عدم توازن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، امام کعبہ کی پاکستان میں تشریف آوری ملک وقوم کے لیے برکت اور خوشی کا باعث ہے، کوئی دوسرا ملک سعودی عرب کے برابر نہیں ہوسکتا۔ پیر کو امام کعبہ ڈاکٹر عواد الجہنی نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے کی ملاقات کی ۔

ملاقات میں قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز ، قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق ، اعظم سواتی ، سجاد طوری ، مولا بخش چانڈیو اور دلاور خان شریک ہوئے ۔چیئرمین سینیٹ نے امام کعبہ کو ایوان بالا کے کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی ، ثقافتی ، مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ خطے اور بین الاقوامی امور پر ایک جیسا نقطہ نظر دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سعودی ولی عہد کے حالیہ دورے پر باہمی تعاون کا ایک نیا باب کھول دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ دو ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی پر شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حجاج کے کوٹہ میں اضافہ خوش آئندہ۔ انہوںنے کہاکہ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی عدم توازن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ امام کعبہ کا دورہ انتہائی اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیغام اسلام کانفرنس نے دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ منصوب کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

انہوںنے کہاکہ اسلام امن ، اخوت ، برداشت کی تعلیم دیتا ہے۔ چیئر مین سینٹ نے امام کعبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شریعت اور اسلامی امور سے متعلق قانون سازی میں اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں سعودی ولی عہد کا کردار قابل ستائش ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ امام کعبہ کی پاکستان میں تشریف آوری ملک وقوم کے لیے برکت اور خوشی کا باعث ہے۔

انہوںنے کہاکہ کعبہ سے نسبت کے مقابلے میں زمینی عہدوں کی اہمیت نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ ہر مشکل میں مزید مستحکم ہوا ہے۔ قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہاکہ سعودی عرب سے عقیدت ہمارے تعلقات کے استحکام کا باعث ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی دوسرا ملک سعودی عرب کے برابر نہیں ہوسکتا۔ امام کعبہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اسلامی دنیا کی بہت بڑی قوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایک دوسرے سے کٹ کر نہیں رہ سکتے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی اہمیت اور پاکستانیوں کی محبت کے پیش نظر یہاں کی عوام سے ملنا ہم پر واجب ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی ولی عہد کا دورہ اس بات کا غماز ہے کہ ہم پاکستان کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب عالم اسلام کءوہ مشترکہ قوت ہیں جو ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔