سلیم مانڈوی

ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے سربراہی میں سینٹ وفد کی چینی حکام سے ملاقاتیں ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سیاسی قیادت پاک چائنہ اکنامک کوریڈور پر متحد ہے، یہ منصوبہ کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی کی قیادت میں سینیٹ کا چار رکنی وفد چین کے دورہ پر بیجنگ پہنچ گیا ہے۔

پیر کو پارلیمانی وفد میں سینیٹر جنرل ر عبدالقیوم,  سینیٹر سسی پلیجو اور سینیٹر لیاقت خان ترکئی شامل ہیں۔سینیٹ وفد کے اعزاز میں چین میں پاکستانی سفیر خالد مسعود نے عشائیہ دیا ۔پارلیمانی وفد نے  چیئرمین کمیونسٹ پارٹی  چائنہ وانگ یانگ سے ملاقات کی ۔ اسموقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ چیئرمین  کمیونسٹ پارٹی چائنہ نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سیاسی قیادت پاک چائنہ اکنامک کوریڈور پر متحد ہے ۔انہوںنے کہاکہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا شنگھائی میں بیلٹ اینڈ روڈ کی سالانہ رپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان چینی صدر شی کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ باہمی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔انہوںنے کہاکہ اس منصوبے میں بے پناہ معاشی اور سفارتی صلاحیت ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے۔