اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کےلئے اہل ہیں ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ۔
پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔آئین کے مطابق 45 سال سے کم عمر شخص صدر کے عہدے کااہل نہیں۔صادق سنجرانی کی عمر 45 سال سے کم ہونے کی وجہ سے درخواست دائر کی گئی تھی۔
صادق سنجرانی کے خلاف21جون2018 کو درخواست دائرکی گئی تھی۔