اسلام آباد(این این آئی)امام کعبہ شیخ عبد اللہ عواد الجہنی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو دہشتگردی اور دیگردرپیش مسائل کا سبب دین سے دوری اور آپس میں نااتفاقی ہے،اسوہ حسنہ اور اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، دہشتگردیاور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو بے شمار مسائل درپیش ہیں جن سے نمٹنے کےلئے ہمیں آپس کے اختلافات کو پسِ پشت ڈالنا ہوگا،دہشتگردیاور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
پیر کو یہاں امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں میں پاک سعودی عرب تعلقات اورمسلم امہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔اسپیکر نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کا بے لوث دوست ہے اور سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور فراخدلانہ مد د کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدہ،ثقافت،تاریخ اور ورثے کے امین ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پاک سعودی دوستی حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ یہ دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں رچی بسی ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلئے پر عزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم امہ کو بے شمار مسائل درپیش ہیں جن سے نمٹنے کےلئے ہمیں آپس کے اختلافات کو پسِ پ±شت ڈالنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ مسلم ممالک کے مابین اتحاد اور قریبی رابطے وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، دہشتگر دی اور انتہا پسندی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔
اس موقع پر امام کعبہ نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کو دہشتگردی اور دیگردرپیش مسائل کا سبب دین سے دوری اور آپس میں نااتفاقی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسوہ حسنہ اور اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجزکے حل کے لیے سعودی عرب ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاک سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردیاور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔