اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور دیگرملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ/جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت منگل کو ہوگی۔
پیر کو آصف زرداری کی آمد پر احتساب عدالت کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں رجسٹرار احتساب عدالت اور اسسٹنٹ کمشنرنے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں آصف علی زرداری کی آمد کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کےدوسوجوان وآفسران بھی تعینات کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو احتساب عدالت کے احاطے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔رجسٹرار احتساب عدالت ایاز زبیری کے مطابق میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی دی جائیگی،سیکورٹی معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔