اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاہے کہ صدارتی نظام کے قائل نہیں ،ان کو کوشش کر نے دو ،ہم روکیں گے ۔
منگل کو سابق صدر آصف علی زر داری جعلی اکاﺅنٹس کیس میں احتساب عدالت میںپیش ہوئے ۔سابق صدر آصف علی زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ صدارتی نظام کی باتیں ہو رہیں کیا کہیں گے۔ سابق صدر نے جواب دیا کہ دیکھ لیں اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔
انہوںنے کہاکہ ہم تو نہیں اس کے قائل ، کوشش کرنے دو ،ان کو ہم روکیں گے ۔سابق صدر نے کہاکہ پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،میں سمجھتا ہوں صورتحال دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔
اس موقع پر صحافی نے فریال تالپور سے سوال کیا کہ بدھ کو نیب نے آپ کو طلب کیا ہے کیا کہیں گی ۔فریال تالپور خاموشی سے گاڑی میں بیٹھ گئی