اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ ہر صوبے میں ایک ایک ماڈل ٹاﺅن چاہتے ہیں، سندھ میں ٹنڈوالہ یار میں ایک ایسا منصوبہ پر کام ھورہا ہے جو قابل ستائش ہے، صوابی میں 250 بیڈ کا ہسپتال اور کیڈٹ کالجز اور اسکول ماڈل ٹاﺅن میں شامل ہونگے۔
منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایس ڈی جیز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی کام کرنے والی تنظیموں کو اکھٹا کیا اور ان سے پلان بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک چھت کے نیچے ایک منصوبہ بنایا جائےگا جسکا نام ماڈل ٹاﺅن ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ صوابی میں ایک ہزار کنال ذاتی زمین ماڈل ٹاﺅن کے لئے مختص کردی ہے،اس منصوبے کا ابتدائی کام کرلیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ 250 بیڈ کا ہسپتال اور کیڈٹ کالجز اور اسکول ماڈل ٹاﺅن میں شامل ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب کو چیلنجز سے ملکر مقابلہ کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی بہادر قوم ہر آزمائش میں اکھٹی ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم عہد کرتے ہیں سب نے ملکر اپنے پاکستان کےلئے کام کرنا ہے تاکہ ملک ترقی کرسکے۔