صدارتی نظام

اگر ملک میں صدارتی نظام لگایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہو جائینگے ،رانا ثناءاللہ

لاہور (این این آئی)سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ اگر ملک میں صدارتی نظام لگایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہوجائینگے ،سلیمان شہباز شریف باہر سے پیسہ ملک میں لائے ، باہر سے پیسہ پاکستان بھیجنا کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہے ۔

ایک انٹرویومیں راناثناءاللہ نے کہاکہ نیب کی تحویل میں ایسے لوگ ایک ایک سال سے پڑے ہیں جن کا کوئی قصور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز سیاست میں نہیں اور نہ ہی وہ سیاست کررہے ہیں، جو الزامات ان پر لگے وہ منی لانڈرنگ نہیں۔

انہوںنے کہاکہ سلیمان شہباز تو باہر سے پیسہ لائے اور یہاں لگایا اور باہر سے پیسہ پاکستان بھیجنا کوئی منی لانڈرنگ نہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ایک کاروباری خاندان ہے،یہ لوگ ایک زمانے سے اپنا بزنس کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اس ملک کو تباہ کردےگا۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اگر ملک میں صدارتی نظام لایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہو جائیں گے۔