شہریوں کو

رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو 19 اشیاءسستے داموں فراہم کی جائیں گی، شیخ رشید

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو 19 اشیاءسستے داموں فراہم کی جائیں گی ، پناہ گاہوں میں سحری اور افطاری مفت دی جائے گی۔

ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 2 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا گیا ہے، رمضان پیکیج کو وزرا ءکی 5 رکنی کمیٹی سپروائز کرے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج میں 19 اشیاءشامل ہوں گی، حکومت کی طرف سے قائم پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست ہوگا جہاں شہریوں کو مفت سحری افطاری دی جائےگی۔